راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ نے ڈیژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ تمام قومی شاہراہوں اور ضلع اور تحصیل کی سڑکوں پر پٹرول پمپ مالکان سے ملاقات کی جائے اور ان کو پٹرول پمپوں پر صاف ستھرے اور ٹائلز والے واش رومز کی موجودگی کو یقینی بنانے کیلئے پابند کیا جائے انہوں نے کہا خواتین اور مردوں کے لئے علیحدہ علیحدہ واش رومز کی موجودگی تمام پٹرول پمپس کیلئے انتہائی ضروری ہے اور تمام پٹرول پمپس پر یہ تحریر واضح طور پر لکھی جائے کہ یہاں پر خواتین اور مردوں کے لئے علیحدہ علیحدہ واش رومز کی سہولت موجود ہے واش رومز میں صفائی کے ساتھ ساتھ ائر ریفریشنرز کی موجودگی بھی ضروری ہے۔