سرکاری و نجی سکولز کے طلبہ ایک جیسے‘ نتائج بہت اچھے رہے:شہرام ترکئی

Sep 18, 2021

پشاور(بیورورپورٹ) وزیر تعلیم خیبرپختونخوا شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ تعلیمی بورڈ کے دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج بہت اچھے رہے ۔میڈیا کے نمائندوں کیساتھ مختصر بات چیت کرتے ہوئے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کورونا صورتحال کے باعث بچے متاثر ہوئے، اس لئے سب کو پاس کیا، شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے سرکاری اور نجی اسکولز کے طلباء ایک جیسے ہیں، حکومت اپنی طرف سے کورونا کے باعث لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے سرگرم عمل ہے اور سب سے زیادہ بچوں کی زندگی بہت اہم ہے۔

مزیدخبریں