چکری (نامہ نگار)چوہدری نثارعلی خان کے معاون خصوصی شیخ محمد اہم نے اپنے دور اقتدار میں خدمت کی وہ شمعیں روشن کیں جس کی مثال ملنا ناممکن ہیسلم نے کہاہے کہ ہمارے قائد پر تنقیدکرنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں تنقید کرنا آسان لیکن عمل کرنا انتہائی مشکل اقدام ہے ہم نے اپنے دور اقتدار میں خدمت کی وہ شمعیں روشن کیں جس کی مثال ملنا ناممکن ہے دونوں حلقوں میں تیس ارب سے زائد کے ترقیاتی فنڈز مختص کرائے گئے جوایک بہت بڑا ریکارڈ ہے یہی نہیں صرف یونین کونسل پڑیال میں دو ارب روپے سے زائد کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا گیا آج جس علاقے میں چلے جائیں چوہدری نثارعلی خان کی خدمت کے ہی واضح نشان دیکھنے کو ملیں گے ہمارے مخالفین نے نئے منصوبے تو درکنا ر پہلے سے جاری منصوبوں کو بھی مکمل نہیں کراپائے جبکہ جگہ جگہ سے ٹوٹی سڑکیں اور بیٹھے ہوئے پل اور کنٹونمنٹ انتخابات میں واضح شکست نے ان کی کاکردگی سے پردہ اٹھادیا ہے وہ عوام میں کتنے مقبول ہیں اس کافیصلہ عوام نے خود کردیا ہے اس لئے وہ خوابوں کی دنیا سے باہر نکل کر حقیقی میدان میں آئیں اور جھوٹے بیانات اور اعلانات کے بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں انھوں نے اقتدار میں آنے سے قبل عوام سے جو وعدے کیے انھیں پورا کریں تاکہ ان کے ووٹر ز اور سپورٹرز کا بھرم قائم رہے اور آنے والے عام انتخابات میں ان کا نام لینے والا بھی اس علاقے میں رہے۔