ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدرراناثناء اللہ،خواتین ونگ کی انچارج محترمہ عظمی بخاری اورمرکزی رہنماء احسن اقبال نے ٹیکسلاواہ کینٹ کے علاقوںمیںہونے والے کنٹونمنٹ بورڈکے انتخابات میںمسلم لیگ ن کے امیدواروںکوحاصل ہونے والی کامیابی پر کل بروزجمعہ صبح دس بجے لاہورمیںمنعقدہونے والے تنظیمی اجلاس میںضلع راولپنڈی کے صدرحاجی عمرفاروق سابق ایم پی اے ٹیکسلا، کا گرمجوشی سے استقبال کیا،پنجاب کے صدرراناثناء اللہ نے حاجی عمرفاروق کو’ قسمت کا دھنی کہہ کرمخاطب کیا،اورکہاکہ حاجی عمرفاروق آپ نے اورملک ابراراحمدخان نے راولپنڈی کینٹ، چکلالہ ،ٹیکسلا واہ کینٹ کے تمام علاقوںمیںپارٹی امید واروںکی کامیابی میںجومثالی اورشاندارنتائج حا صل کیئے ہیں،اورقیادت آپ کی کاوشوںکوسلام پیش کرتی ہے،اورضلع راولپنڈی کے عوام کے سیاسی شعورکی پختگی کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے،احسن اقبال نے کہاکہ ضلع راولپنڈی ٹیکسلاواہ کینٹ کے انتخابی نتائج نے میاںنوازشریف کے موقف کی تائید میںجو فیصلہ سنایاہے،اس کی گونج حاجی عمرفاروق کے نام سے میاںنوازشریف کے پاس لندن تک سنی گئی ہے،اورہمیںیقین ہے کہ ضلع راولپنڈی ٹیکسلاواہ کینٹ کے عوام آئندہ بھی مسلم لیگ ن کاپرچم سربلندرکھیں گے۔