ملتان ( لیڈی رپورٹر )روٹری کلب مڈ ٹاؤن کے صدر محمد عمر نے کہا ہے کہ سماجی ترقی کیلئے معاشرتی رویوں میں تبدیلی نا گزیر ہے۔ معاشرتی رویوں میں تبدیلی کیلئے تعلیم، آگاہی اور صحت کے منصوبوں پر زیادہ سے زیادہ فوکس کیا جائے معاشرے کے وسائل یافتہ طبقات پسماندہ اور شعور سے عاری لوگوں کیلئے ان منصوبہ جات پر کام کریں تاکہ وہ بھی جو وسائل اور مسائل کی وجہ سے زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے ہیں برابر آ سکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلب بزنس میٹنگ میں صدارت کرتے کیا ۔سیکرٹری حنا بابر نے کلب کی دو ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جبکہ میجر جاوید مسرت نے روٹری کمیونٹی سنٹر قاسم بیلہ کے بارے میں اجلاس میں رپورٹ دی۔