تفتان‘ چمن بارڈرز کی بندش سے بے روزگاری میں  اضافہ ہوا:جمعیت علماء اسلام 

قلات (پی پی آئی)) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماء ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اپوزیشن  کی جام حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی جمعیت تحریک عدم اعتماد میں پوری طرح یکسو ہے جام حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی وجہ صوبے میں لاقانونیت، کرپشن امن وامان کی دگر گوں صورتحال، ناانصافی بیروزگاری اور بلوچستان کے حقوق جو کہ ہم تین سال سے جہدوجہد کرتے رہے ہیں مگر ہماری جمہوری جہدوجہد کے بدلے ہمارے اراکین کے اوپر گاڑیاں چڑھائی گئی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ شاہ ولی اللہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا  تفتان اور چمن بارڈر کی بندش سے بے روزگاری میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اگر  تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو اسکے بعد اتحادیوں سے مل کر لائحہ عمل طے کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن