حافظ آباد(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) سمیرا جاویدپرنسپل گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سنٹر حافظ آبادنے کہا ہے سپیشل ایجوکیشن سنٹرمیں سپیشل بچوں کے مستفید ہونے کے لیے تمام سہولتیں فری ہیں۔ داخلہ فری کتابیں فری یونیفارم فری گھر سے ادارہ میں آنے جانے کے لیے گاڑیوں کا فری بندوبست کیا گیا ہے۔ سپیشل بچوں کے لیے حافظ آباد میں ادارہ کا قیام عطیہ اللہ سبحان وتعالیٰ ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی سپیشل بچوں کی فلاح و بہبود اور معاشرہ کا اہم حصہ بننے میں ساتھ دیں۔