وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے برطانیہ کے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا فیصلے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بے پناہ ریلیف ملے گا، انہوں نے کہا برطانیہ کے پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے سفری پابندیوں کاخاتمہ خوش آئند ہے، فیصلے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بے پناہ ریلیف ملے گا، برطانیہ پاکستان کا ایک اہم دوست ملک اور تجارتی شراکت دار ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کا برطانیہ کے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا خیرمقدم
Sep 18, 2021 | 13:14