وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ڈیسک میگا کرپشن اسیکنڈل کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر تعلیم کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ نے وزیرتعلیم سید سردار شاہ کو ڈیسک میگا کرپشن کیس کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ وزیراعلی کی ہدایت میں وزیر تعلیم نے کمیٹی تشکیل دے دی، جو تین روز میں ڈیسک کی قیمت، کوالٹی کو دیکھ کر جامع رپورٹ پیش کرے گی، جس کے بعد ٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا،دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے وزیراعلی کے نوٹس اور تحقیقاتی کمیٹی کو مسترد کردیا،انہوں نے اپنے بیان میں کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے ڈیسک میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اپنی کرپشن پر مٹی ڈالنے کیلئے ماتحت افسران پر انکوائری کمیٹی بنائی تشکیل دی گئی ہے،حلیم عادل شیخ نے سوال کیا کہ یہ کیس ممکن ہے 18، 19اور 20گریڈ کے افسران وزرا کے خلاف تحقیقات کریں، کمیٹی میں شامل آصف میمن ورکرز ویلفیئرز میں سعید غنی کے دست راست رہے ہیں۔