کورونا،سنگاپور کا سعودی شہریوں پر سفری پابندیاں نرم کرنے کا اعلان

سنگاپور نے سعودی شہریوں پر سفری پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کردیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق سنگاپور نے سعودی شہریوں پر سفری پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔سعودی عرب سے سنگاپور جانے والے مسافروں پر 22 ستمبر سے عمل درآمد ہوگا۔ سعودی میڈیا نے بتایا کہ سنگاپور جانے والوں کو سفر سے 48 گھنٹے قبل کا کورونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔ سعودی میڈیا نے کہا کہ سنگاپور پہنچنے پر سعودی شہریوں کو کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن