جاپان،سمندری طوفان کے نتیجے میں 5افراد زخمی ،49 پروازیں منسوخ ہوگئیں

جاپان میں سمندری طوفان چنتھو ساحلوں سے ٹکرانے کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے جبکہ 49پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان چنتھو کے نتیجے میں جاپان کے جنوب مغربی علاقوں شکوکو اور کیوشو جزائر کے جنوب مغربی علاقوں سے پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ طوفان کے ساحلوں سے ٹکرانے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وقت سمندری طوفان جاپان کے بحر الکاہل کے ساحل کے وسطی حصے میں مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے اور ہوا کی رفتار 67 میل فی گھنٹہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن