وزیراعلی عثمان بزدارکا رکن پور میں میت نہر سے گزارنے کے واقعہ کا نوٹس ، پل کی تعمیر کے بارے میں کمشنر سے رپورٹ طلب

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے رحیم یار خان کے علاقے رکن پور میں میت نہر سے گزارنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور کمشنر بہاولپور سے رکن پور نہر پر پل کی تعمیر کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے ـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ میت اٹھا کر نہر سے گزرنے کا واقعہ افسوسناک ہے ـ رکن پور نہر پرپل کی تعمیر کا جائزہ لیں گے ـ انہوں نے کہا کہ ماضی میں رحیم یار خان سمیت دور دراز علاقوں کو پل اور دیگر سہولتوں سے محروم رکھا گیا.

ای پیپر دی نیشن