بھارتی پنجاب کے وزیراعلی امریندر سنگھ نے عہدے سے استعفی دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلی امریندر سنگھ نے کانگریس پارٹی میں اختلافات کے باعث استعفی دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریندر سنگھ نے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنی تضحیک محسوس کر رہے تھے، انہوں نے کانگریس پارٹی کی تیسری میٹنگ کے دوران استعفی دیا۔استعفے سے قبل سونیا گاندھی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا تھا اور انہیں بتایا کہ عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں،بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس پارٹی کی طرف سے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو وزیراعلی پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے۔