سٹیٹ لائف انشورنس ایمپلائز یونین کے چارٹر آف ڈیمانڈز کی منظوری 


لاہور ( کامرس رپورٹر) سٹیٹ لائف انشورنس ایمپلائز یونین آف پاکستان (سی بی اے) کے چارٹر آف ڈیمانڈز 2021-2022 کی منظوری کے بعد سٹیٹ لائف کے دفتر ڈیوس روڈ میں شاندار جلسے کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ملک بھر سے ایمپلائز یونین کے قائدین نے جلسے میں شرکت کی اور انہیں بگھی کی سواری، فوجی بینڈ، ڈھول اور گھوڑوں کا رقص پیش کرتے ہوئے قائدین کو جلسہ گاہ تک لے جایا گیا۔چارٹر آف ڈیمانڈ میں ملازمین کی تنخواہوں میں مجموعی طور پر تقریباً 26 فیصد تک اضافہ کے ساتھ دیگر سہولیات اور مراعات میں بھی اضافہ کروایا گیا ، جس کو تمام محنت کشوں نے خوش آئند قرار دیا۔ صدر ایمپلائز یونین شاہد وحید نے ملازمین کے حقوق اور انکی حفاظت کے ساتھ ساتھ، لیبر قوانین سے آگاہی اور اور ان پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ سینیئر نائب صدر سی بی اے ساجد علی عباسی نے اپنے محنت کشوں کو تنخواہوں میں اضافے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انتظامیہ کا چارٹر آف ڈیمانڈ کو کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ملازمین کی خوشحالی اور ادارے کے استحکام کو لازم وملزوم قرار دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن