لداخ: بی جے پی کو شکست، ترقیاتی کونسل کا ضمنی انتخاب کانگریس نے جیت لیا 

Sep 18, 2022

لیہہ (اے پی پی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) لداخ کے علاقے میں'' لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ'' کے ضمنی انتخاب میں کانگریس سے واضح فرق سے ہار گئی ہے۔ تمس گام حلقے میں کانگریس امیدوار تاشی ٹنڈوپ نے بی جے پی کے دورجے نمگیال کو 273 ووٹوں سے شکست دی ہے۔ کانگریس امیدوار نے 861 ووٹ حاصل کیے جبکہ بی جے پی کے امیدوار نے 588 ووٹ لیے۔ دریں اثنا، کانگریس ہائی کمان نے اس کے لیہہ یونٹ کو جیت پر مبارکباد دی اور غلام نبی آزاد پر طنز کیا جو حال ہی میں کانگریس سے الگ ہو گئے ہیں۔ کانگریس رہنما جیرام رمیش نے ٹویٹ کیا''مودی، امیت شاہ اور آزاد کے لیے یہ کچھ بریکنگ نیوز ہے۔

مزیدخبریں