مسلم لیگ ن کے بڑوں کی لندن میں بیٹھک کی تیاریاں شروع

Sep 18, 2022

اسلام آباد(رانا فرحان اسلم)نوازشریف کی زیر صدارت کل اہم اجلاس لندن میں ہو گا مسلم لیگ ن کے بڑوں کی لندن میں بیٹھک کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں، اور وزیراعظم شہبازشریف بھی برطانیہ پہنچ گئے ہیں پنجاب میں ممکنہ حکومت کی تبدیلی پرباضابطہ مشاورت کی جائے گی نومبر میںاہم فیصلے پر مشاورت بھی ایجنڈے میں شامل ہوگی زرائع کے مطابق بڑے فیصلوں کیلئے لندن میں لیگی قیادت کا اجلاس کل(پیر)کو ہوگااور اس کی صدارت سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نوازشریف کریں گے نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک ہوں گے ، جب کہ اسحاق ڈارسمیت متعدد وفاقی وزرا ء بھی اس اجلاس میں شامل ہوں گے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے حوالے سے فیصلہ ہوگا اور نومبر کے اہم فیصلے پر مشاورت بھی ایجنڈے میں شامل ہے لندن میں شیڈول اجلاس میں موجودہ معاشی اور سیلاب کی صورتحال پر بات چیت ہوگی، جب کہ نوازشریف آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے حالیہ رابطوں کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کریں گے وزیراعظم شہبازشریف آج برطانیہ روانہ ہوگئے ہیں، وہ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں

مزیدخبریں