دو اہم بلوں پر پی پی کا اتحادیوں سے بڑے میچ کا سامنا متوقع

اسلام آباد (عترت جعفری) پی پی پی کا دو اہم بلز جن میں سے ایک پارلیمنٹ سے منظور شدہ ہے اور دوسرا ابھی زیرغور ہے، پر اپنی اتحادی جماعتوں سے بڑے ’ میچ‘ کا سامنا کرنا پر سکتا ہے۔ ان میں سے ایک ٹرانس جینڈر ایکٹ ہے اور دوسرا حکومت سے حکومت کی سطح پر سرمایہ کاری کے معاملہ کے بارے میں ہے۔ ٹرانس جینڈر ایکٹ پی پی پی کی مکمل حمایت سے منظور ہوا تھا۔ جس مین ٹرانس جینڈر کو حقوق دئیے گئے تھے۔ اس بل پر منتخب ایوان میں بحث ہوئی تھی اور اس کے بعد منظوری ہوئی تھی تاہم اب جماعت اسلامی نے اس کی بعض شقوں کو غیر اسلامی قرا دے کر عدلیہ مین چیلنج کر دیا ہے اور حکومتی اتحاد میں شامل جے یو آئی کے ممبران نے اس سے قبل مذہبی جماعتوں کی ایک مشاورت میں اس ایکٹ کی مخالفت کی۔ دوسرا مسئلہ اس وقت سامنے  آیا تھا جب وزیراعظم ایک دوست ملک کے دورے پر جانے والے تھے، جس میں حکومت سے حکومت کی سطح پر سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا معاملہ بھی ز یر غور آنا تھا، تاہم اس بل کی منظوری کے مراحل کو روک دیا گیا کیونکہ پی پی پی نے اس پر اعتراض کیا، اس کا ایک راؤنڈ کامیاب نہیں ہوا تھا، پی پی پی کے ذرائع کا کہنا  ہے کہ وہ ملکی اثاثوں کے حوالے سے اپنا نقظہ نظر رکھتی ہے اور مجوزہ قانون سازی کے تحت ہونا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...