لاہور (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈعبداللہ خان سنبل نے چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 23ویں کامن سے اور وہ فنانس اور ایڈمنسٹریشن کے شعبوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری اطلاعات، کمشنر لاہور اور ساہیوال ڈویژن کے عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ دریں اثناء عبداللہ سنبل نے چیف سیکرٹری پنجاب کا اضافی چارج سنبھالتے ہی پہلا حکم جاری کر دیا۔ انہوں نے کہا ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شہریار سلطان کو عہدے سے ہٹا دیا۔ شہریار سلطان کو فوری طور پر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کیپٹن (ر) اسد اللہ کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔
چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل نے عہدہ سنبھال لیا، پہلا حکم، ایڈیشنل سیکرٹری فارغ
Sep 18, 2022