اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا مسئلہ تیسرے روز بھی طے نہیں کیا جا سکا ،ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی سمری وزارت خزانہ میں موجود ہے ،تین روز یہ کہہ کر گزارے دئے گئے کہ وزیر اعظم بیرون ملک ہیںاس لئے فیصلہ نہیں ہو پا رہا،وزیراعظم گذشتہ روز وطن واپس آئے اور ہفتہ کی دوپہر کو لندن روانہ ہوئے تاہم کوئی فیصلہ سامنے نہیں آ سکا ،ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ تذبذب کا شکار ہے ،حکومت کے اتحادی تیل کی قیمت میں کمی چاہتے ہیں جبکہ ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی گراوٹ نے اصل مسئلہ پید اکیا ہے،کیونکہ اس کی ایڈجسٹمنٹ کرنا پڑے گی اور قیمت میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزارت خزانہ یہی چاہتی ہے تاہم وزیر آعظم نے متبادل تلاش کرنے کی ہدائت کی ہے ۔اس لئے جوں کی توں صورت حال کو برقرار رکھا گیا ہے ۔