تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے سخت قانون سازی کرینگے : پرویز الٰہی 

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی زیر صدارت  اجلاس  میں  سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے  خصوصی شرکت کی۔ پرویز الٰہی نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان پر سخت تشویش کااظہار کیا اور تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے سخت قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا اور اس ضمن میں پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 2022کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے قانون کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایکٹ کو پنجاب اسمبلی سے منظو رکرایا جائے گا۔سکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منشیات کے استعمال، خرید و فروخت پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔اجلاس میں منشیات کی خرید و فروخت اور استعمال پر سزائیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیااورکم از کم سزا 2 سال قید اور زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید رکھنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ منشیات کے سدباب کیلئے خود مختار ادارہ قائم کیا جائے گا اور خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی۔اینٹی نارکوٹکس پولیس سٹیشن بھی بنائے جائیں گے۔تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی اوراستعمال پر ادارے کے مالکان اورملازمین بھی ذمہ دار ہوں گے۔ نئی نسل کو ہر قیمت پر منشیات کے زہر سے بچائیں گے۔تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی قطعی طورپرناقابل برداشت ہے۔ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔وزیراعلیٰ نے ایکٹ کو مزید موثر بنانے اور تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ایکٹ کو مزید موثر بنانے کیلئے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل شروع کریں۔  قبل ازیں  پرویزالٰہی نے حضرت اما م حسین ؓکے چہلم پرفول پروف سکیورٹی انتظامات کویقینی بنانے کیلئے کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن عامہ کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں اور پر امن فضا برقرار رکھنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ پرویزالٰہی سے  سیالکوٹ کی معروف سیاسی و کاروباری شخصیات نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیوالوں میں عثمان ڈار،قیصر بریار،سلیم بریار،چودھری اخلاق،علی اسجد ملہی،خواجہ مسعود،سرفراز بھٹی،حسن خاور اور مارکیٹ کمیٹی کے ضیاء چودھری شامل تھے۔ سیاسی و کاروباری شخصیات نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کووزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں اڑھائی کروڑ کے چیک دیئے۔ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ لمیٹڈ کی جانب سے 2کروڑ روپے کا چیک دیاگیا جبکہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر قیصر بریارنے وزیراعلیٰ فلڈر یلیف فنڈمیں 50لاکھ روپے کا چیک دیا۔ سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں مخیر حضرات کا تعاون لائق تحسین ہے۔ پرویزالٰہی گلبرگ میں ایم این اے سردار محمد خان لغاری کی رہائش گاہ پر گئے۔  اور  ان کے والد  سردارمقصود لغاری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...