کراچی(کامرس رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ)یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور صدر زبیرطفیل نے کہا ہے کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ سال2023کے ایف پی سی سی آئی کیلئے بھرپورتیاریاں شروع کردی ہیں،اب نہ تو کسی کوالیکشن کے نتائج چرانے دیں گے اورنہ ہی الیکشن کو چور دروازوں سے جیتنے نہیں دیں گیبلکہ ہم نے یو بی جی کے بہترین امیدواروں کا گلدستہ تیار کرلیا ہے جو اپنی قابلیت اور محنت سے ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گا۔یونائٹیڈ بزنس گروپ کے مرکزی ترجمان گلزار فیروزسے یو بی جی کی میڈیا کارکردگی کے حوالے سے ہونے والی ملاقات میں ایس ایم منیر نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ صاف ستھرے انداز میں الیکشن میں حصہ لیا،بدمعاشی کرنا ہمیں شیوا نہیں دیتا اور ہم اب بھی دیانتداری کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیں گے مگر اب کسی کو الیکشن کے نتائج میں فراڈ کرنے نہیں دیں گے اور نہ ہی ہم کسی دھمکیوں سے مرعوب ہونگے بلکہ الیکشن میں دھاندلی کرنے والوں پرنظر رکھیں گے ۔ ایس ایم منیرنے کہا کہ فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی)کے سال 2023 کے الیکشن کیلئے سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے اور ہم نے صدر اور سینئرنائب صدر کیلئے جن امیدواروں کونامزد کیا ہے وہ پہلے بھی فیڈریشن کے ممبران اور پاکستان کی بانز کمیونٹی کی خدمت کرچکے ہیں ،انہیں مسائل کا ادراک ہے اور وہ احسن طریقے سے حکومت سے مسائل حل کرانے کی بھرپور اہلیت رکھتے ہیں ۔صدر یو بی جی زبیرطفیل نے کہا کہ ہم ووٹرز سے رابطے میں ہیںاور اب کوئی بھی چور راستے سے فیڈریشن چیمبر میں داخل نہیں ہوسکے گا، یو بی جی کے قائدین کی سربراہی میں ہمارے تمام یو بی جی ممبران ملک بھر میں بھرپور محنت کررہے ہیں اور جلد ہی ہم پاکستان بھر کے دورے شروع کردیں گے۔زبیرطفیل نے کہا کہ ملکی معیشت اس وقت دلدل میں ہے جسے نکالنے کیلئے حکومت وقت کو بزنس کمیونٹی کے نمائندوں سے مشاورت کرنا ہوگی،معاشی پالیسیاں مثبت ہونے سے ہی ملکی معیشت کو استحکام ملے گا تاہم حکومت کو مہنگائی کم کرنے پر توجہ دینی چاہیئے بالخصوص پیٹرول،بجلی،گیس اوراشیائے خوردونوش کے نرخ میں اضافے کو روکا جائے ۔
ایف پی سی سی آئی کے انتخابی نتائج چرائے نہیں دینگے ،ایس ایم منیر
Sep 18, 2022