بھکھی(نمائندہ نوائے وقت ) عمران خان پاکستان کے ہر طبقہ کے لیڈر بن چکے ہیں پی ڈی ایم ضمنی انتخابات کے سیاسی میدان میںپی ٹی آئی کا سامنا کرنے سے قاصر نظر آرہی ہے ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف امیدوار این اے 116 چوہدری بلال احمد ورک نے ملک زمان وٹو کے ڈیرہ پر سیاسی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہے اور یہ پی ڈی ایم کی ناکامی اور سیاسی ساکھ ختم ہونے کا ثبوت ہے جبکہ حکومت اپنی نااہلیوں اور ناکامیوں سے منہ چھپاتی پھررہی ہے ۔