شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما وامیدوار یوسی چیئرمین شفقت رسول چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے عمران خان کی مقبولیت پر کوئی اثر نہیںپڑیگا کیونکہ عوام شریف برادران کے کردار سے بخوبی آگاہ ہوچکے ہیں اب ان کی پاکستان کی سیاست میں کوئی گنجائش نہ ہے نواز شریف کی واپسی سے عمران خان نہیںبلکہ نواز شریف کو خود چھپنے کی جگہ نہیںملے گی کیونکہ یہ اب عوام کا سامنا نہیں کر سکتے غیر ملکی سازش کا حصہ بن کر شریف برادران نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کو ملک وقوم سے نہیں بلکہ انہیںاپنا اقتدار عزیز ہے حکومتی وزراء کے عمران خان کے بارے میں شرانگیز بیانات اور منفی پروپیگنڈا دراصل انکی بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا اظہار ہے ضمنی انتخابات ملتو ی کرنے کا فیصلہ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے عمران خان اور فوج کو آمنے سامنے لانے کی سازش کامیاب نہیںہوگی ان خیالات کااظہارانہوںنے محلہ رام گڑھا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔