شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و پی پی 139 کے کنوینئر چودھری شہباز چھینہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات انتخابات کے نہیں بلکہ ملکی استحکام سیلا ب زدگان کی امداد ،قومی اداروں کی خودمختاری کا تقاضا کرتاہے حکمران اتحاد ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے نیک نیتی کیساتھ کام کررہی ہے اگر عمران خان نے احتجاج کی کال دیدی تو حکومت قانون کے مطابق سختی سے نمٹنے گی مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف کیلئے حکومت نئی حکمت عملی تیار کررہی ہے آئی ایم ایف کی رپورٹ موجودہ حکومت کی نہیں بلکہ عمران خان کے دور میںہونیوالے معاہدوں کا نتیجہ ہے موجودہ معاشی تباہی کے ذمہ دار عمران خان ہیں نواز شریف بہت جلد وطن واپسی کاا علان کرنے والے ہیں جس کے بعد عمران خان کو تحریک چلانا تو دور کی بات چھپنے کی بھی جگہ نہیںملے گی عمران خان پاکستان کی سیاست میں جو سیاسی کلچر متعارف کرایا ہے وہ انتہائی خطرناک ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔