ننکانہ صاحب(نامہ نگار) منصفانہ اور شفاف انتخابات جمہوریت کی بنیادی روح ہیں ۔ شفاف حق رائے دہی کی ریاستی اورآئینی ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے بروقت انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے قومی اسمبلی کے حلقہ 118میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے انتظامات پر پیشرفت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ رانا امجد علی،محکمہ پولیس سمیت دیگر محکمہ جا ت کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں موجود افسران کی جانب سے ڈپٹی کمشنر احمر نائیک کو ضمنی الیکشن کے حوالے سے انتظامات پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔