شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی رانا وحید احمد خاں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کا ایجنڈا بہت تیزی سے آگے بڑھایا ہے مہنگائی میں اضافہ بھی آئی ایم ایف کی خوشنودی کیلئے کیا گیا جس کے نتیجہ میں عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، وفاقی حکومت کی نااہلی سے سیلاب متاثرین کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے، فوری طور پر وفاقی حکومت سیلاب سے ہونیوالے علاقوںکا سروے کرا کر نقصانات کا درست تخمینہ لگائے اور دیانتداری کیساتھ ملنے والی امداد اور اعلان کردہ رقوم متاثرین کے فوری حوالے کرے تاکہ لوگوں کی زندگی کا سلسلہ بحال ہو سکے، پی ٹی آئی آخری فرد کی بحالی تک عوام کی خدمت کے ساتھ ساتھ حکومتی اقدامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اب ماضی کی طرح ریلیف کے کام میں کرپشن نہیں ہونے دی جائے گی۔