شفاف عام انتخابات قوم کا مطالبہ ہے: ملک اقبال 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر حاجی ملک اقبال نے کہا ہے کہ عمران خا ن کی کال پر عوام کا سمندر نکلنے والا ہے جو امپورٹڈ حکمرانوں کو خس و خاشاک کی طرح بہا لے جائے گا، شفاف عام انتخابات قوم کا مطالبہ ہے جسے حکمرانوں کو فوری تسلیم کرنا ہوگا، قوم امپورٹڈ حکومت کو مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں جب تک پی ڈی ایم اقتدار پر مسلط رہے گی قوم کیلئے ہر دن مشکلات بڑھتی رہیں گی ، اپنے ایک بیان میں حاجی ملک اقبال نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت سے معیشت سنبھل نہیں رہی پاکستان سری لنکا بنتا جارہا ہے معیشت کی بہتری کا حل صرف اورصاف پی ٹی آئی کے پاس ہے جس کی قیادت ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی بھرپور اہلیت رکھتی ہے، پی ٹی آئی کو سیلاب پر سیاست کرنے کا طعنہ دینے والے امپورٹڈ حکمران اپنے طرز عمل سے واضح کررہے ہیں کہ سیلاب پر پی ٹی آئی نہیں وفاقی حکومت سیاست کررہی ہے اور سیلاب زدگان کی امدادی رقوم پر ہاتھ صاف کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن