روس یوکرائن میں کیمیائی اور جوئری ئتھیار استعمال کرنے سے باز رئے ورنہ جواب دیں گے   امریکن صدر

Sep 18, 2022

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکا نے روس کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرائن میں کیمیائی یا ٹیکنیکل جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے باز رہے۔ امریکا کے صدر جو بائیڈن نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے روس کو خبردار کیا کہ وہ یوکرائن جنگ میں کیمیائی یا ٹیکنیکل جوہری ہتھیار استعمال نہ کرے۔ اگر روس نے ایسا کیا تو اس سے جنگ کا نقشہ تبدیل ہو جائے گا۔ صدر بائیڈن نے کہا کہ روس کی جانب سے کیمیائی یا ٹیکنیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے نتائج ہوں گے۔ ایسے کسی بھی اقدام کا جواب دیا جائے گا لیکن وہ کیا ہوگا اس کی تفصیل بتانا قبل از وقت ہوگا۔ روس انتہا کی کارروائی کرے گا۔ اس کی جوابی کارروائی بھی اسی شدت کی ہوگی۔ یوکرائن کے خلاف جنگ روسی توقعات کے برعکس ثابت ہوئی۔
امریکی صدر، دھمکی

مزیدخبریں