اسلام آباد، شہری 22 سال بعد گھر کے باہر سے ٹرانسفارمر ہٹانے کا کیس جیت گیا 

Sep 18, 2022

اسلام آباد (این این آئی) شہری نے22 سال بعد اپنے گھر کے باہر سے ٹرانسفارمر ہٹانے کا کیس جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک ماہ میں شہری کے گھر کے باہر سے ٹرانسفارمر ہٹانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ آئیسکو پر1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے، بنیادی حقوق متاثر ہونے پر جرمانے کی رقم شہری کو ادا کی جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ سی ڈی اے اور آئیسکو ٹرانسفارمر کیلئے نئی جگہ کا انتخاب کر کے 30 دن میں منتقل کریں۔ عدالت نے حکم دیا کہ احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار ہائی کورٹ کے پاس جمع کروائی جائے۔
شہری کیس جیت گیا

مزیدخبریں