اسلام آباد (خبر نگار+ آئی این پی) ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کرونا کا مزید ایک مریض جاں بحق ہو گیا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق کرونا کے 16ہزار 614 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 104افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ مثبت شرح 0.632 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ ملک کے مختلف ہسپتالوں میں 91مریض زیر علاج ہیں۔ نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت کی جانب سے 5 سے 11 سال تک کی عمر کے بچوں کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز کل سے ہوگا جبکہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 کروڑ 14 لاکھ 18 ہزار 302 ہو گئی۔ امریکہ 9 کروڑ 56 لاکھ 45 ہزار 794 مصدقہ کسیز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بھارت 4 کروڑ 45 لاکھ 28 ہزار 524 کیسز کے ساتھ دوسرا، فرانس 3 کروڑ 50 لاکھ 76 ہزار 991 کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
کرونا