ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) ملزم کی بیرون ملک روانگی وفاقی وزیر داخلہ کی تنخواہ بند کرنے کا حکم تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے تھانہ گدائی کے اغواء برائے تاوان کے مقدمہ نمبر 18/619 میں ملزم محسن جو ضمانت پر تھا۔ وہ ملک سے باہر سعودی عرب چلا گیا۔ عدالت کے جج بخت فخر بہزاد نے اس کے ملک سے باہر چلے جانے کے معاملہ پر پاسپورٹ نادرا اور ایف آئی اے کو خطوط لکھے جن کا متعلقہ محکموں کے ذمہ داران نے جواب نہ دیا۔ عدالت نے محکمہ پاسپورٹ محکمہ نادرا اور محکمہ ایف آئی اے کے سربراہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے اور ان کی تنخواہ بھی بند کرنے کا حکم ہے اور 4 اکتوبر کو تمام ذمہ داران سے جواب طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت کی تاریخ مقرر کی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردی مقدمے میں دو ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کے کیس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو شوکاز جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نادرا، ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو بھی نوٹس جاری کر دیا اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نادرا، ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو پیر 24 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
رانا ثنائ؍ طلب