ہائر ایجوکیشن کمیشن میںبڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ،26 افسر ٹرانسفر

اسلام آباد (خبرنگار)ہائر ایجوکیشن کمیشن میںبڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ کرتے ہوئے ایگز یکٹیو ڈائر یکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر شائستہ سہیل کی منظوری سے چھبیس افسران کی ایک شعبے سے دوسرے شعبے میں ٹرانسفر کر دی گئی ہے، شعبہ ایچ آر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایڈوائز رکوارڈی نیشن ، ایچ آر ڈی اویس احمد کو کوالٹی ایشو ریشن اور ایچ ای ڈی پی میں تعینات کر دیا گیا ہے،ایڈوائزر پی اینڈ ڈی و فنانس اور آر اینڈ آئی ڈی ڈاکٹر محمد مظہر سعید کو فنانس اور پی اینڈ ڈی ، ایڈوائزر کر یکولم ، ایکر یڈی ٹیشن ، ناہی و اکیڈیمک رضا چو ہان کو کریکوکم و ناہی، ڈائر یکٹر جنرل ایچ آر ایم حضرت بلال کو آر اینڈ آئی ڈی، ڈی جی آئی ٹی نذیر حسین کو کورڈی نیشن ڈویژن و لیٹی گیشن سیکشن میں تعینات کر دیا گیا ہے۔اسی طرح ڈی جی آر اینڈ آئی ڈی ڈاکٹر امجد حسین کو اٹیسٹیشن اینڈ ایکر یڈی ٹیشن ڈویژن، ڈی جی سرو سز فیصل بٹ کو ناہی، ڈی جی فنانس غلام نبی کو ایچ ای ڈی آر، ڈی جی ناہی سلیمان احمد کو آر سی کو ئٹہ تعینات کیا گیا ہے۔ ڈائر یکٹر آئی ٹی عبد الفیاض چٹھہ کو ایچ ای ڈی آر ، ڈائر یکٹر اکیڈیمکس قاضی عابد اقبال کو ایچ آر ایم ، ڈائر یکٹر پرن نوید طاہر کو آئی ٹی، ڈائر یکٹر آر اینڈ اے اے در شہوار کو اکیڈیمکس، ڈائر یکٹر ہدایت اللہ خان کو ایس اے ڈی سے اکیڈیمکس، ڈائر یکٹر کو ارڈی نیشن منیر احمدکو کیو اے ڈی میں تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔ اسی طرح انیلہ تنویر، عقیل اختر خان، رابعہ فر دوس، ارسلان مجید، ظفر علی سیال، فرخ رضا، عامر شہزاد ، مرزا علی رضا، محمد ادریس، محمد یو نس، اور انجینئر آمنہ قیوم کو بھی ایک شعبے سے دوسرے میں ٹرانسفر کی منظوری دی گئی ہے
 ٹرانسفر

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...