معاشی بحران کی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے، یوسف گیلانی

Sep 18, 2022

ملتان(سپیشل رپورٹر)سابق وزیر اعظم مخدوم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے ملک کو معاشی بحران میں مبتلا کرنے کی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے اور اب وہ پی ٹی ائی کے ذریعے ے ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں جس کی قوم اجازت نہیں دے گی۔ اپنی رہائش گاہ پر مہر ارشاد سیال ‘ چیر مینوں اور کونسلرز کی سے ملاقات کے دوران یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا عمران خان کو نہ تو عوام کی فکر ہے اور نہ ہی سیلاب متاثرین کی ایک طرف عمران نے ملک کو معاشی بحران میں مبتلا کیا اور دوسری طرف  پی ٹی ائی کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد نہیں کی جارہی۔ 
یوسف گیلانی

مزیدخبریں