پی ٹی آئی کو توہین کا نوٹس، الیکشن ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر کل سماعت ہو گی 

لاہور (سپیشل رپورٹر) پی ٹی آئی کو توہین عدالت نوٹس کے اجراء اور الیکشن ایکٹ کا سیکشن 10 چیلنج کرنے کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر ہوگئی ہیں، جسٹس عابد عزیز شیخ  علی پیر 19ستمبر کو سماعت کریں گے۔ میاں شبیر احمد کے وکیل اظہر صدیق نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سیکشن 10 الیکشن ایکٹ آئین کے آرٹیکل 204 سے براہ راست متصادم ہے۔ الیکشن کمشن نہ تو عدالت ہے نہ عدالتی اختیارات کا استعمال کر سکتا ہے۔ توہین عدالت کا اختیار الیکشن کمشن کو دینا آئین پاکستان 1973ء کی خلاف ورزی ہے۔ توہین عدالت آرڈیننس 2003ء کا تعلق صرف اور صرف عدالتوں سے ہے۔ الیکشن کمشن کے پاس یہ اختیار نہیں ہے۔ الیکشن کمشن ایک انتظامی ادارہ ہے، استدعا ہے کہ عدالت حکم امتناعی جاری کرے۔
درخواستیں مقرر

ای پیپر دی نیشن