اٹلی کی کمپنی کے تعاون سے حیدرآباد سکھرموٹروے کی تعمیر کا زیادہ تر کام مکمل 

Sep 18, 2022

اسلام آباد(صلاح الدین خان )حیدرآباد سکھرموٹروے کی تعمیر کا زیادہ تر کام مکمل جبکہ سیلابی پانی کے اترنے کے  بعد اٹلی کی کمپنی کے تعاون سے کام دوبارہ شروع کردیاجائے گا توقع ہے کہ رواں سال کے آخر تک حیدر آباد سکھر موٹر مکمل ہوجائے گی ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق کے منصوبہ کے زیادہ تر مراحل مکمل کرلیئے گئے ہیں  اٹلی کی جس کمپنی نے بڈنگ میں حصہ لیا تھا اٹلی کی حکومت سے بھی کمپنی بارے  معلومات لیں ہیں اور پاکستان کے اٹلی میں قائم سفارتخانے سے بھی اس کمپنی کے متعلق معلومات حاصل کی ہیں۔ پشاور کراچی تک موٹروے کی کل لمبائی 1522کلومیٹر ہے جس میں سے 1216کلو میٹر مکمل ہو چکی ہے اور 306 کلو میٹر M-6 کو اس سے ملانا ہے اس پر 15 انٹر چینج،10 سروس ایریا،12 ریسٹ ایریا،6 فلائی اوور اور 61 کلو میٹر سروس روڈ تعمیر کی جائے گی۔M-6 سات اضلاع سکھر، خیر پور، نوشہرہ فیروز، بے نظیر آباد، مٹیاری، حیدر آباد اور جامشوروہ سے گزرے گا۔ موٹر وے تعمیر کے معاہدے میں طے پایا گیا ہے کہ ٹول فیس میں دس فیصد سالانہ اضافہ کیا جائے گا ۔
 کام مکمل 

مزیدخبریں