منڈی بہاؤ الدین‘ 2 نامعلوم خواتین نے چلڈرن ہسپتال سے نومولود بچہ چوری کر لیا

Sep 18, 2022

منڈی بہائوالدین (نامہ نگار) گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال سے نومولود بچہ چوری ہوگیا۔ عملہ کی ناقص سکیورٹی چھپانے کیلئے ورثاء سے تلخ کلامی، سرکاری ہسپتال سے بچہ چوری ہونے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔ دو خواتین کو بچہ چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ برقعہ پوش خاتون نرسری سے نومولود بچہ چوری کر کے فرار ہوگئی۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نومولود بچے کو سانس کی تکلیف کے باعث  سرکاری ہسپتال لایا گیا جہاں اس کا علاج معالجہ کیا جا رہا تھا کہ 2 نامعلوم خواتین نے اسے چوری کر لیا۔ ورثاء نے بتایا کہ بچہ ایک دن قبل نجی ہسپتال میں پیدا ہوا تھا، نرسری کے گارڈز نے نومولود بچے کے پاس کھڑے نہیں ہونے دیا اور باہر نکال دیا تھا۔ ورثاء نے بتایا کہ بچہ چوری کی شکایت کرنے پر ہسپتال انتظامیہ کی لواحقین سے بدتمیزی کی۔ سی او ہیلتھ اتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف ایکشن لیں گے۔ 
نومولود بچہ چوری 

مزیدخبریں