ملتان (سپورٹس ڈیسک) ڈیوس کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں آسٹریا کو پاکستان کیخلاف 0-2 کی برتری حاصلڈیوس کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں آسٹریا کو پاکستان کیخلاف دو - صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔کلے کورٹ پر دونوں سنگلز میں آسٹریا کے پلیئرز کامیاب ٹھہرے۔ پاکستان کے محمد شعیب کو جیوریج راڈیوناؤ نے چھ - تین، چھ - ایک سے شکست دی۔مزمل مرتضیٰ کو فلپ مائزولچ نے چھ ، ایک اور سات، چھ سے ہرایا۔ورلڈ گروپ کی ٹائی کے دوسرے روز ڈبلز اور ریورس سنگلز کے مقابلے ہوں گے۔
ڈیوس کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں آسٹریا کو پاکستان کیخلاف 0-2 کی برتری
Sep 18, 2022