ضمنی الیکشن کے قریب مداری کو چارسدہ کے عوام یاد آ گئے: ایمل ولی

Sep 18, 2022

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) صدر اے این پی خیبر پی کے ایمل ولی خان نے چارسدہ میں عمران خان کے جلسہ پر کہا ہے کہ چارسدہ میں جب عوام سیلاب کی وجہ سے تکلیف میں تھے تو نیازی اور اس کے نمائندے غائب تھے۔ سیلاب زدگان کی محرومیوں کا مذاق اڑا کر انہیں جعلی کہا گیا اور رات کے اندھیرے میں ریلیف کیمپس سے نکالا گیا۔ ضمنی الیکشن قریب آیا تو مداری کو چارسدہ کے عوام یاد آ گئے ہیں۔ پی ٹی آئی چارسدہ کے عوام کی اتنی ہمدرد ہے تو سیلاب زدگان کے پرامن احتجاج پر لاٹھی چارج کیوں کرایا؟ عمران نیازی کی تقریر سننے کیلئے کرائے پر بندے لائے گئے۔ خیبر پی کے کے سرکاری وسائل استعمال کئے پھر بھی ناکامی ہوئی۔
ایمل ولی

مزیدخبریں