متحدہ نے ڈاکٹر عمران فاروق کو  بھلا دیا، شمائلہ عمران کا شکوہ 

کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ عمران نے پارٹی سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ نے ان کے شوہر کو بھلا دیا ہے۔ متحدہ کے شریک بانی ڈاکٹر عمران فاروق کی 12ویں برسی پر شمائلہ عمران نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یا رب میرے لیے ایسا دروازہ کھول دے جس کی وسعت مجھے حیران کر دے۔شمائلہ عمران  نے کہا کہ کینسر کی مریضہ ہوں، دو بیٹوں کے ساتھ ایک کمرے کے فلیٹ میں رہنے پر مجبور ہوں، کہاں ہیں ایم کیو ایم والے جو شہدا کی فیملی کو بھول گئے ہیں۔عمران فاروق کی اہلیہ نے کہا کہ سب سے بڑی تلخ حقیقت اپنوں کی جدائی ہے، کاش ایم کیو ایم والے یہ سمجھ جائیں۔ایم کیو ایم لندن  کے مطابق مالی مشکلات سے قبل برسوں تک شمائلہ عمران کی مدد کی۔
اہلیہ عمران فاروق

ای پیپر دی نیشن