دادو، جوہی 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن پر بحالی کا کا م جاری 

Sep 18, 2022

اسلام  آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم  شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر دادو- جوہی 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی بحالی کا کام جاری ہے۔ دادو- جوہی ٹرانسمیشن لائن کی بحالی سے جوہی، واہی پاندھی کے قصبوں اور گرد و نواح کے علاقوں کو بجلی کی سپلائی بحال ہو جائے گی۔ گورکھ ہل سٹیشن کا ایک  فیڈر بھی بحال ہو جائے گا۔ علاقے میں 8 فیٹ تک سیلابی پانی کھڑا ہونے کے باوجود سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے اہلکارکشتیوں کی مدد سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم سیلاب زدہ علاقوں میں  بحالی کے کاموں کو  خود سے مانیٹر کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں