لاہور(خبرنگار)شائننگ و گرین لاہور مہم کے تحت لاہور کے 9 ٹاؤنز کو مرحلہ وار زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے ۔خصوصی صفائی آپریشن کے نتیجے میں گلبرگ ٹاؤن سے 1160 ٹن اور داتا گنج بخش ٹاؤن سے 1177 ٹن ویسٹ اٹھا کر زیرو ویسٹ کر دیا گیا ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ادارہ شہریوں کو صفائی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے ۔