وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا،کابینہ ممبران کی ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کا نوٹس

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)الیکشن کمیشن کاصوبہ خیبر پختونخوا میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور ان کی کابینہ کے ممبران کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا. تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضا بطہ اخلاق کی خلاف ورزی کاسخت نوٹس لیا ھے اس کے علاوہ ان جلسوں میں سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کا بھی بے دریغ استعمال کیا جا رہا ھے۔اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کا خصوصی اجلاس بروز سوموار مورخہ 19 ستمبر 2022 کو بوقت دو بجے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں ھو گا۔۔اس اجلاس میں مناسب قانونی کارروائی پر غور کیا جائے گا۔اس سلسلے میں صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔مزید ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کے سلسلے میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو بھی مذکورہ بالا تاریخ الیکشن کمیشن بلایا جا رہا ھے ۔

ای پیپر دی نیشن