لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان اکنامک فورم کے زیر اہتمام پاکستان میں سیلاب کی تباہی اور معاشی بحالی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس کی میزبانی عبدالرشید مرزا صدر پاکستان اکنامک فورم نے کی۔ سیمینا ر میں پاکستان کے معروف ماہرین نے شرکت کی۔پیٹرن انچیف الخدمت فائونڈیشن و ذکر اللہ مجاہد،ڈاکٹر امجد ثاقب صدر اخوت فائونڈیشن پاکستان،ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ نائب صدر الخدمت فائونڈیشن پاکستان ،انچارج فلڈ ریلیف کیمپس لاہور چوہدری محمود الاحدسمیت دیگر ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیلاب کی تباہ کاریوں اور لوگوں کے جانی و مالی نقصانات کا جائزہ لگایا گیا۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آنیوالا ایشیاء کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے۔ جس میں کروڑوں افراد بے گھر، ہزاروں انسانی قیمتی جانوں کا نقصان اور اربوں روپے کی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔ تین ماہ سے سیلاب متاثرین بری طرح سے بنیادی انسانی ضروریہ سے محروم ہیں۔
حالیہ سیلاب ایشیاء کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے: ذکر اللہ مجاہد
Sep 18, 2022