فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ سارہ لونی نے ٹیم کے ہمراہ لاہور روڈ پر جوس فیکٹری پر چھاپہ مار کے ممنوعہ رنگوں کے استعمال پر بھاری جرمانہ عائد اور 42 کلو ناقص رنگ اور کیمیکلز تلف کر دی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون نے کہا کہ انتہائی ناقص سٹوریچ ، پلپ کو ممنوعہ نیلے ڈرموں میں موجودگی اور پیکنگ میٹریل میں چوہوں و چھپکلیوں کی بھر مار تھی۔ جوس فیکٹری میں پروڈکشن ایریا میں فریش اور خراب خام مال ایک ساتھ رکھا گیا تھا۔