لاہور(نمائند ہ خصوصی)کاہنہ کے علاقہ سے پٹرول پمپ کا مالک مبینہ طور پراغواء کرلیا گیا۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں مغوی کے بھائی کی مدعیت میں درج کردیا گیا۔ مقدمہ اغواء کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق مغوی بابر ارشاد کاہنہ میں نجی پٹرول پمپ کا مالک ہے۔ بابر ارشاد پٹرول پمپ کی سیل 11 لاکھ روپے ہمراہ لیکر گھر جانے کیلئے نکلا‘گاڑی گجومتہ رنگ روڈ پل کے قریب بند پائی گئی۔ گاڑی میں بابر ارشاد موجود نہ تھا۔پولیس کاکہنا ہے کہ تحقیقات کی جارہی ہیں جلد بازیاب کروالیا جائے گا۔
کاہنہ :پٹرول پمپ کا مالک11لاکھ روپے سمیت مبینہ طور پر اغواء
Sep 18, 2022