وزیر اعظم پی سی بی کا آئین2014ء بحال کریں : ملک ذوالفقار


لاہور( سپورٹس رپورٹر) سیالکوٹ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر ملک ذوالفقارنے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف محکمہ جاتی کھیلوں کی بحالی کے اعلان کے بعد کرکٹ بورڈ کا 2014 کا آئین بحال کریں۔ پی سی بی کا موجودہ آئین غیر جمہوری اور سٹیک ہولڈرز کو کھیل سے دور رکھے ہوئے ہے۔ موجودہ آئین میں منتخب افراد کا راستہ روکا گیا ہے، کھیل کے مواقع محدود ہوئے ہیں۔ جب تک ڈسٹرکٹ کرکٹ، ریجنل کرکٹ اور ملک میں کم از کم سولہ ریجنز میں کھیل کی سرگرمیاں بحال نہیں ہونگی اس وقت تک بہتری کی کوئی امید نہیں ۔ موجودہ نظام کی وجہ سے ناصرف کھلاڑیوں کیلئے مواقع محدود ہوئے  بلکہ کرکٹ منتظمین کے آگے بڑھنے اور کھیل کی خدمت سے روکنے کا راستہ اختیار کیا گیا ہے۔  کھلاڑیوں کی تعداد میں کمی آئی  اور آج پاکستان کے پاس نا  وکٹ کیپرز ہیں نہ کوئی فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر ہے نہ کوئی آف سپنر ہے۔ ملکی کرکٹ کا مستقبل خطرے میں ہے۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف سے اپیل کرتا ہوں کہ جلد از جلد دو ہزار چودہ کا آئین بحال کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن