راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرخندہ ارشد اعوان نے قتل کے مقدمہ میں مجرم کوعمر قید اور 2لاکھ 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ، مجرم شہریار شہزاد نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے مقتولہ کائنات کو قتل کردیاتھا، واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں گزشتہ سال تھانہ صادق آباد میں درج کیاگیاتھا، صادق آباد پولیس نے مجرم کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اورمقدمہ کی موثر پیروی کی، گزشتہ روز عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد مجرم کو سزا اور جرمانے کی سزا سنادی۔