نواسہ رسولؐ نے میدان کربلا میںدین اسلام کو حیات نو بخشی، عامر صدیقی

Sep 18, 2022


راولپنڈی (جنرل رپورٹر) مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ کے سیکرٹری اطلاعات و صدر ترقی پسند فلاحی تنظیم محمد عامر صدیقی نے کہا ہے کہ نواسہ رسولؐ نے اپنے جانثار ساتھیوں کے ہمراہ معرکہ حق و باطل میدان کربلا میں جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دین اسلام کو حیات نو بخشی ، گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ شہادت حسین ؑامت مسلمہ کیلئے ایک عظیم درس ہے حضرت امام عالی مقام ؑکی شہادت رہتی دنیا تک عزم و استقلال کی علامت ، مسلمانان عالم کے دلوں کی دھڑکن ہے۔

مزیدخبریں