لاہور(سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ رچرڈ ڈاسن نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہو گئے ہیں ۔ وہ کھلاڑیوں کے فزیکل ٹریننگ کر ارہے تھے کہ اس دوران انجری کا شکار ہوئے ۔ سٹیڈیم میںفوری طور پر سٹریچر لایا گیا تاہم انہوں نے بیٹھنے سے انکار کردیا ۔ کھلاڑی انہیں اپنے سہارے پر گرائونڈ سے باہر لائے تھے ۔ انہیں مزید کسی مشکل سے بچانے کیلئے ڈگ آئوٹ مین بٹھا دیا گیا ۔ ترجمان انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مطابق ڈاسن پریکٹس سیشن کے دوران ٹیم کو فیلڈنگ پریکٹس کرواتے وقت ہپ انجری کا شکار ہوئے۔ رچڑد ڈاسن کی انجری کا مکمل معائنہ آج کیا جائے گا۔