لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلش سکواڈ کو کراچی میں صدرمملکت کے برابر سکیورٹی فراہم کی گئی ہے ۔ 17سال بعد پاکستان آنے والی انگلش ٹیم کو کراچی میں صدرمملکت کے برابر سکیورٹی فراہم کی گئی ،سفر کیلئے پی سی بی نے لاہور سے بلٹ پروف بسیں پہلے ہی پہنچا دی تھیں، ایئرپورٹ سے ہوٹل آمد اور گذشتہ روز ہوٹل سے سٹیڈیم آنے اور جانے کے دوران سخت ترین حفاظتی انتظامات دیکھنے میں آئے،ٹیم کے روٹ پر اطراف کی چھتوں پر سنائپرز مستعد رہے،مشن گنز اٹھائے گارڈز نے بھی حصار قائم رکھا،ہوٹل کے آس پاس 300کے قریب اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں، خاص طور پر ٹیم کے روٹ اور سٹیڈیم کے اطراف میں سادہ کپڑوں میں موجود سکیورٹی اہلکار بھی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں،سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ ہو رہی ہے، میچ کے دن کئی سٹرکیں معمول کی ٹریفک کیلئے بند بھی کی جائیں گی۔